پاکستان کےخلاف ہندوستان کی جیت کا ہیروکررہا ہےنوکری کی تلاش، پاکستان کےخلاف کھیلی تھی طوفانی اننگ

انڈیا نے وسیم اقبال کی نصف سنچری کی بدولت فزیکل ڈسیبلٹی ٹی -20 ورلڈ سیریزمیں پاکستان کوشکست دی تھی۔

پاکستان کےخلاف ہندوستان کی جیت کا ہیروکررہا ہےنوکری کی تلاش، پاکستان کےخلاف کھیلی تھی طوفانی اننگ

وسیم اقبال نے پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جیت میں طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ تصویر: ٹوئٹر

انڈیا نےفزیکل ڈسیبلٹی ٹی -20 ورلڈ سیریز(جسمانی معذوری ٹی -20 عالمی سیریز) اپنےنام کرلی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نےانگلینڈ کو36 رنوں سےشکست دے کریہ حصولیابی حاصل کی۔ حالانکہ انگلینڈ سے پہلےٹیم کے سامنے پاکستان کا مشکل چیلنج تھا، مگرا س میں کشمیرکے بلے بازوسیم اقبال خان نےجارحانہ بلے بازی کرتے ہوئےنصف سنچری لگا کرٹیم کی جیت یقینی بنائی۔

اپنی کارکردگی سے25 سالہ سلامی بلے بازبے حد خوشہے۔ وہ پہلی بارعید کے تیوہارپراپنی فیملی  سے دورہیں، لیکن اس کی کمی انہوں نے پاکستان پرہندوستان کوجیت دلا کرپوری کردی۔ اس مقابلے میں اقبال نے 43 گیندوں پر69 رن بنائے۔ ان کی اس اننگ میں چارچوکے اور6 چھکے شامل رہے۔ وسیم اقبال کی شاندارکارکردگی کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے 150 رنوں کا ہدف کا پیچھا کرتےہوئے یہ مقابلہ آسانی سے اپنے نام کرلیا۔

کشمیری باشندہ وسیم اقبال کی فیملی اننت ناگ کےگوپال پورہ گاوں میں رہتے ہیں۔ وسیم اقبال خان نے آخری بارتین اگست کواپنی فیملی سے بات کی تھی۔ اس کے کچھ دن بعد ہی کشمیرکی آرٹیکل 370 کوختم کردیا گیا۔ اس تاریخی فیصلےکے بعد سے اقبال کی اپنی فیملی سے بات نہیں ہوسکی ہے۔ اقبال اس بارے میں کہتے ہیں کہ میں کافی تناومیں ہوں۔ میں نے تقریباً 10 دن سے اپنی فیملی سے بات نہیں کی ہے۔ ایسے میں اتنا سب کچھ ہونے کے بعد میچ پرفوکس کرنا آسان نہیں ہوتا اوروہ بھی پاکستان جیسے حریف کے خلاف

کشمیر کے اننت ناگ کے باشندہ وسیم اقبال خان انجینئرنگ گریجویٹ ہیں۔ تصویر: ٹوئٹر

انجینئرنگ کی پڑھائی

وسیم اقبال خان انجینئرنگ گریجویٹ ہیں اورفی الحال نوکری کی تلاش کررہے ہیں۔ بچپن میں ایک حادثےمیں زخمی ہوئے وسیم اقبال کے پیرکی غلط سرجری ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ اس پریشانی سےابھرنہیں سکے۔ انہوں نے پھرمقامی کلب خان سلطانس جوائن کرلیا، جس کےمینٹرجموں وکشمیرکے کرکٹرپرویز رسول ہیں۔

عید الاضحیٰ پرخاص کارکردگی

وسیم اقبال خان کے مطابق ‘کاش میں میچ کے بعد ان سے بات کرکےانہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں بتا پاتا۔ مجھے مین آف دی میچ کا اعزازملا تھا۔ عید الاضحیٰ پرایسی کارکردگی کرنا خاص تھا۔ یہ میری زندگی کا بڑا دن تھا۔ بدقسمتی سےمیری فیملی کواس کے بارے میں معلوم تک نہیں ہے۔ میں انہیں لے کرفکرمند ہوں۔ کاش میں کچھ منٹ ان سے بات کرپاتا۔ جب میں اس ٹورنامنٹ کے لئےگھرسےنکل رہا تھا تومیری فیملی کافی پرجوش تھی’۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *