موم بتی نے دو بچوں کی جان لے لی – ARYNews.tv

گجرات: پنجاب میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر گجرات کے علاقے شادیوال روڈ پر جھگیوں میں آگ لگنے سے دو بچے جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 8 سے 10سال ہیں جبکہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ جھگی میں مقیم افراد موم بتی جلا کر سوگئے تھے جس سے آگ لگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے واقع جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے باعث 150 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی تھیں۔ سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے متاثرین کو خیمے، خوارک کے سلسلے میں فوری امداد پہنچا دی گئی تھی، بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی جا کر امدادی سامان تقسیم کیا، سندھ رینجرز کی جانب سے بھی متاثرین میں خیمے تقسیم کیے گئے۔

یو اے ای کی کراچی میں جلنے والی جھگیوں کے متاثرین کے لیے امداد

واضح رہے کہ ملک بھر میں فیکٹریوں، گھروں سمیت دیگر عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات عام ہوچکے ہیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *