Resolution against public death sentence against child molestation approved

قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرمان کو سرعام سزائے موت دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔ وزیرمملکت علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان نےبتایا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرمان کے لئے وزیر اعظم سزائے موت چاہتے ہیں، جب زینب الرٹ بل قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں پیش کیا گیا اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کا مطالبہ آیا تو اس کی مخالفت کی گئی، حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

علی محمد خان نے سوال کیا کہ اپوزیشن بتائے کہ وہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کے بل کی حمایت کرنے کو تیار ہے، این جی اوزسرعام سزائے موت کی مخالف ہے۔

پی پی پی نے بچوں سے زیادتی کے مجرمان کی سرعام سزائے موت کی مخالفت کردی۔ راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کرچکا ہے،دنیا اسے قبول نہیں کرے گی۔

 


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کرونانےنیٹ فلکس اورایمیزون کارُخ ٹولی،مولی اورکولی ووڈکی جانب موڑدیا

تصویر: ایمیزون کووڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے معروف اسٹریمنگ ویب سائٹس ایمیزون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *