کروناوائرس کا خطرہ، ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ – ARYNews.tv

پشاور: باچاخان انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ نے خیبرپختونخوا میں باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کروناوائرس پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات سے متعلق جائزہ لیا۔

سی اے اے نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسکریننگ اور مشینوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو مزید ڈاکٹرز فرارہم کیےجائیں گے۔ خیال رہے کہ باچاخان ایئرپورٹ پر خصوصی طور پر کروناوائرس سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کررہا ہے۔

کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کا بڑا اقدام

خیال رہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق وفاقی محکمہ صحت کے مزید اقدامات کررہی ہے، پاکستان کے 7بین الاقوامی ایئرپورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں باچاخان ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

Comments

comments




خبر کا حوالہ

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

کیا پاکستان ٹیم میں محمد عامر کی جگہ بنتی تھی؟

کراچی —  بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی کے مطابق انہوں نے اپنے کریئر میں محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *