راکھی ساونت کا ایک ویڈیو زبردست وائرل ہورہا ہے۔ جس میں راکھی کے ساتھ بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ عجیب وغریب حرکت کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں راکھی کسی طرح پون سنگھ کو روکتی نظر آرہی ہیں۔

راکھی ساونت کا ویڈیو ہوا وائرل
راکھی ساونت ان دنوں اپنی شادی کی تصویروں کو لیکر سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ جن میں ان کے شوہر کہیں نظر نہیں آرہے۔ راکھی اپنے ہنی مون پر بھی جا چکی ہیں لیکن ابھی تک ان کے شوہر کی تصویر کہیں دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو کیمرے اور میڈیا پسند نہیں ہیں اس لئے وہ کسی کے سامنے نہیں آنا چاہتے۔ وہیں اس جھمیلے کے درمیان راکھی ساونت کا ایک ویڈیو زبردست وائرل ہورہا ہے۔ جس میں راکھی کے ساتھ بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ عجیب وغریب حرکت کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں راکھی کسی طرح پون سنگھ کو روکتی نظر آرہی ہیں۔
یہ واقعہ ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوا ہے۔ راکھی ساونت نے بھوجپوری فلم ‘سب سے بڑا چیمپئن میں ایک دھماکیدار آئٹم نمبر دیا تھا۔ بھوجپوری آئٹم سانگ ‘لگا نورتن تیل’ کا ایک ویڈیو جو کہ کافی پرانا ہے لیکن حال ہی میں وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیوکو خود راکھی نے 2018 میں اپنے اسنٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں راکھی آئٹم ڈانس کر رہی ہیں اور راکھی کے ساتھ پون سنگھ بھی دھماکیدار پرفارمینس دے رہے ہیں۔ یہاں دیکھیں راکھی ساونت اور پون سنگھ کا یہ ویڈیو
Source link