ڈاکٹروں کی کافی کوششوں کےبعد بھی جان ولیمس کوبچایا نہیں جاسکا۔ واقعہ ڈویژن-2 کے میچ کےدوران کا ہے، جو پیم بروک اورناربرتھ کےدرمیان ہوا تھا۔

بلےباز کا شاٹ اتنا تیزتھا کہ امپائرجان ولیمس کو اپنی جگہ سے ہٹنے تک کا موقع نہیں مل سکا۔ فائل فوٹو
مسلسل نئی تکنیک اورتبدیلی کےباوجود کرکٹ کے میدان پرانہونی ہونے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ نہ صرف کرکٹ بلکہ کئی کھیلوں میں اس طرح کے حادثے ہوتے رہتے ہیں، جس میں کسی کھلاڑی تک کی موت ہوجاتی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ رمن لامبا ہوں یا پھرآسٹریلیائی بلے بازفل ہیوزایسے تمام مثال ہیں، جب کھیل کے میدان پرلگی چوٹ اتنی خطرناک ہوجاتی ہے کہ کسی کی جان بھی چلی جاتی ہے۔
کرکٹ کے میدان پرایک بارپھرایسا ہی ایک درد ناک واقعہ ہوا ہے۔ دراصل میچ کے دوران ایک بلےبازنے زور دارشاٹ لگایا اورگیند سیدھی امپائرکے سرپرجاکرلگی۔ ڈاکٹروں کی کافی جدوجہد کے بعد بھی امپائرکو بچایا نہیں جاسکا۔ واقعہ ڈویژن -2 کے مقابلے کے دوران کا ہے۔ یہ میچ ویلس میں پریم بروک اورناربرتھ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔
Sad news this morning regarding umpire John Williams.
John passed away this morning with his family at his bedside. Thoughts of all of Pembrokeshire Cricket are with Hilary and the boys at this difficult and sad time
— Pembrokeshire Cricket 🏏 (@PembsCricket) August 15, 2019
پروم بروک ناربرتھ کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلے میں 80 سال کے جان ولیمس بھی میدانی امپائرکی ذمہ داری سنبھا ل رہےتھے۔ یہ میچ 13 جولائی کومنعقد ہوا تھا۔ اس دوران امپائرنگ کررہے جان ولیمس کے سرپربلے بازکا زوردارشاٹ آکرلگا اوروہ وہیں بے ہوش ہوگئے۔ انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، جہاں کئی دنوں تک ان کا علاج چلا، لیکن آخرکار جمعرات 15 اگست کوانہوں نے دم توڑدیا۔ ڈاکٹروں کی کافی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔
A CRICKET umpire is in a coma after he was hit on the head by a ball.
Veteran John Williams, 80, secretary of Hundleton County Cricket…https://t.co/i7RNFCGnKf pic.twitter.com/4F6FbI4hi5— Networkofnews UK (@NetworkofnewsUK) July 16, 2019
پریم بروک شائرکرکٹ نےاس افسوسناک اطلاع کو شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات صبح امپائرجان ولیمس سےمنسلک ایک مایوس کن خبرسامنے آئی ہے۔ ان کا آج اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال کے وقت فیملی کے لوگ ان کے ساتھ ہی تھے۔ غم کی اس گھڑی میں پیم بروک شائرکرکٹ جان کی فیملی کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، جان ولیمس کےسرپرگیند لگتےہی میچ کو فوراً روک دیا گیا اورانہیں ایمبولینس کے ذریعہ کارڈک واقع یونیورسٹی اسپتال آف ویلس لے جایا گیا۔ اسپتال لے جاتے وقت وہ کوما میں چلےگئےتھے۔ دو اگست کو انہیں کارڈک سے وتھی بش اسپتال کے آئی سی یومیں شفٹ کیا گیا تھا۔