بھارتی بالنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ بھارت کو یہ میچ جیتنے کے لیے 173 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔

منگل کو میچ کے آغاز میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن دونوں روایتی حریفوں کی کرکٹ کے میدانوں میں ہونے والی جنگ کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم نسبتاً کم اسکور کر سکی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز حیدر علی نے کیا اور 56 رنز اسکور کیے جب کہ 62 رنز بنا کر سہیل نذیر ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد حارث 21 رنز بنا کر اننگز میں نمایاں رہنے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔

باقی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور نہ کرسکے۔ محمد ہریرا نے چار، قاسم اکرم نے نو، عرفان خان نے تین، عباس آفریدی اور طاہر حسین نے دو، دو اور عامر علی نے صرف ایک رن بنایا جب کہ فرہاد منیر صفر پر آؤٹ ہوئے۔ محمد عامر خان کوئی بھی رنز بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی بالرز میں سشانت مشرا نے تین، کارتک تیاگی اور روی بشنوئے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اتھاروا انکولیکر اور یشاوی جیسوال نے ایک، ایک وکٹ لی۔

انڈر 19 مقابلوں میں اب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز میں پاکستان نے پانچ میچز اور بھارت نے چار میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *