پاکستان (Pakistan) نے چین (China) جانے والی تمام فلائٹ منسوخ کردی کردی ہے۔ ایسے میں وہاں پھنسےکسی کو بھی نکلنےکا کوئی راستہ نہیں نظر آرہا ہے۔

چین میں کورونا وائرس میں پھنسے شہریوں کو نہیں لانے پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سخت تنقید کی جارہی ہے۔
اسلام آباد: چین (China) میں کورونا وائرس (coronavirus) سے اب تک 300 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ ہردن اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس درمیان، ہندوستان نے ووہان میں پھنسے اپنے 647 شہریوں کو فلائٹ بھیج کر واپس بلالیا ہے، لیکن پاکستان (Pakistan) کے ہزاروں طلباء اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ لوگ حکومت سے باہر نکالنےکےلئے مدد مانگ رہے ہیں، لیکن پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انہیں واپس لانے سے منع کردیا ہے۔ لہٰذا سوشل میڈیا پرلوگ عمران خان کی تنقید کررہے ہیں۔
حکومت کی دلیل ہےکہ وہاں چین کی طرف سے ان کے شہریوں کو مناسب میڈیکل سہولیات مل رہی ہیں۔ پاکستان میں ان کے اہل خانہ حکومت پر انہیں واپس لانےکا دباؤ بنا رہے ہیں، لیکن حکومت سننےکےلئے تیار نہیں ہے۔ حکومت کا کہنا ہےکہ انہیں وہاں سے لانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔
Pakistani student in Wuhan shows how Indian students are being evacuated by their govt. While Pakistanis are left there to die by the govt of Pakistan: pic.twitter.com/86LthXG593
— Naila Inayat नायला इनायत (@nailainayat) February 1, 2020
چین کے ووہان شہر میں پھنسے ایک پاکستانی طالب علم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہےکہ وہ لوگ گھنٹوں تک خود کو روم (کمرے) میں بند کرکے رکھتے ہیں۔
It’s terrible to see #Pakistani students in #Wuhan appeal to be rescued due to #CoronavirusOutbreak while Islamabad has decided not to evacuate its nationals.#coronavirus #WuhanOutbreak @ForeignOfficePk @MFA_China@CathayPak @pid_gov@ImranKhanPTI #NayaPakistan@UmerCh05419264 pic.twitter.com/h5l4ZB1KQs
— Geeta Mohan گیتا موہن गीता मोहन (@Geeta_Mohan) February 1, 2020
پاکستانی صدر عارف علوی ہوئے ٹرول
وہیں پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی طلباء کو عجیب مشورہ دینے پر ٹرول ہوگئے۔ ڈاکٹر عارف علوی نےکہا تھا کہ اگر کہیں پلیگ (وائرس) پھیلتا ہے تو جو لوگ جہاں ہیں، انہیں وہیں رہنا چاہئے۔ حالانکہ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پیغمر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے بخاری اور مسلم شریف کی ایک حدیث کا حوالہ دیا تھا۔
Prophet’s ﷺ directions regarding disease outbreaks are a good guide even 2day “If you hear of an outbreak of plague in a land, do not enter it, but if the plague breaks out in a place while you are in it, do not leave that place” (Bukhari & Muslim) Let us help those stuck there.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 31, 2020
کورونا وائرس کی جانچ کے لئے صرف ایک نمونہ ہی کافی: ڈبلیو ایچ او
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے متعلق نئے احکامات جاری کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس کی جانچ کےلئے دو نہیں بلکہ صرف ایک ہی سویب نمونہ کافی ہے۔ مہاراشٹر کے ایک سینئر صحت افسر نے اتوار کو یہ بات کہی۔ افسر نےکہا کہ ڈبلیو ایچ او کے احکامات سے نمونوں کی تیزی سے جانچ یقینی ہوگی۔ ان سےکورونا وائرس سے نمٹنے میں بھی تیزی آئےگی۔

چین میں کوروناوائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ووہان شہرسامنے آیاتھا۔ موجودہ وقت میں یہ دنیا کے 20سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔
مہاراشٹر کے امراض نگرانی افسر ڈاکٹر پردیپ آوتے نے پی ٹی آئی – بھاشا کو بتایا، ‘ہمیں ڈبلیو ایچ او کی طرف سے نئے احکامات ملے ہیں، جس میں مشورہ دیا گیا ہےکہ نوول وائرس کی جانچ کےلئے صرف ایک سویب نمونہ ہی کافی ہے۔ ہم ابھی تک جانچ کے لئے ہر ایک مریض کے دو نمونے پنے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویرو لوجی (این آئی وی) کو بھیج رہے تھے۔