ریلوے اسٹیشن پر گانے والی اس خاتون کو ملا بالی ووڈ میں یہ کام: دیکھیں ویڈیو– News18 Urdu

رانو منڈل کو ہمیش ریشمیا نے اپنی نئی فلم میں گانا آفر کیا ہے۔ حال ہی میں ہمیش کے ساتھ رانو کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں رانو اپنی جادوئی آواز میں نیا گانا گاتی نظر آرہی ہیں

ریلوے اسٹیشن پر گانے والی اس خاتون کو ملا بالی ووڈ میں یہ کام: دیکھیں ویڈیو

ہمیش ریشمیا کے ساتھ دکھیں گی ریلٹی شو میں

آپ کو وہ خاتون تو یاد ہوگی جس کا ویڈیو کچھ وقت پہلے ایک ریلوے اسٹیشن سے وائرل ہوا تھا۔ یہ خاتون لتا منگیشکر کا گانا ‘ایک پیار کا نغمہ’ گا کر بھیک مانگ رہی تھی۔ وہیں کسی شخص نے اس خاتون کا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو اس کی قسمت ہی بدل گئی۔ اس خاتون کا پہلے میک اوور ہوا اور اب اسے بالی ووڈ میں ایک بڑا آفر بھی مل گیا ہے۔ اب تک تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ ہم بات کر رہے ہیں رانو منڈل کی۔ رانو کا حال ہی میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے اور اس مرتبہ یہ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

رانو منڈل کو ہمیش ریشمیا نے اپنی نئی فلم میں گانا آفر کیا ہے۔ حال ہی میں ہمیش کے ساتھ رانو کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں رانو اپنی جادوئی آواز میں نیا گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔ وہیں پاس کھڑے ہمیش ریشمیا ان کا یہ گانا سن کرمدہوش ہوئے جارہے ہیں۔ رانو ہمیش کا اپنا گانا انجوائے کرتے دیکھ کر مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

رانو منڈل کو ہمیش ریشمیا نے اپنی نئی فلم میں گانا آفر کیا ہے

رانو منڈل کو ہمیش ریشمیا نے اپنی نئی فلم میں گانا آفر کیا ہے

 

ہمیش نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘تیری میری کہانی’ نام  سے  یہ  گانا  ان  کی  آنے  والی  فلم  ‘ہیپی ہارڈی اور ہیر’ سے ہے۔ جسے انہوں نے رانو کے ساتھ ریکارڈ کیا ہے۔ یہاں دیکھیں رانو کا ویڈیو۔

 


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *