بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنے رومانس سے متعلق ایک واقعہ شیئرکیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پرلڑکیوں سے بہت محبت کی ہے۔

شاہ رخ خان نےاعتراف کیا کہ ریلوے اسٹیشن پرکئی لڑکیوں سےکی ہے محبت۔
بالی ووڈ میں رومانس کی بات آتی ہے تو ہرکسی کی زبان پرصرف شاہ رخ خان کا نام ہوتا ہے۔ خود شاہ رخ خان بھی اس سے واقف ہیں کہ رومانس کے وہ اصلی بادشاہ ہیں۔ اپنے رومانس سے متعلق ایک واقعہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک تقریب میں شیئرکیا۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پرلڑکیوں سے بہت محبت کی ہے۔
انہوں نے جمعہ کو ممبئی کے باندرا ریلوے اسٹیشن پرنئے پوسٹل اسٹامپ لانچ کے دوران بتایا۔ باندرا ریلوے اسٹیشن کے 130 سال پورے ہونے کی خوشی میں نئے پوسٹل اسٹامپ لانچ کئےگئے۔ اس تقریب میں شاہ رخ خان مہمان خصوصی کے طورپرپہنچے تھے۔ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےاپنے ریلوےاسٹیشنوں کےتجربےکے بارے میں بتایا۔
ریلوے اسٹیشن کےاپنے پرانےلمحوں کویاد کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے پروگرام میں بتایا کہ اس لانچ ایونٹ کا حصہ بن کرمیں بہت خوش ہوں، کیونکہ میں نے ریلوے اسٹیشن پربہت ساری لڑکیوں کے ساتھ محبت کی ہے۔ بہت پریم کیا ہے۔ بس یہ باندرا اسٹیشن ہی رہ گیا تھا، جہاں میں نہیں آیا۔ مجھے یہاں مدعوکرنے کے لئے میں آپ کا شکرگزار ہوں۔
Known as Badshah of Bollywood, Mr. @iamsrk tells his association with & memories of suburban stations of Mumbai, particularly about Bandra Station, in his inimitable style while releasing postal cover on Bandra Railway Station with Sh @ShelarAshish, Minister, Govt of Maharashtra. pic.twitter.com/yBxi8DBu9S
— Western Railway (@WesternRly) August 23, 2019
شاہ رخ خان ان دنوں کبھی اپنی آنے والی فلموں کے سبب توکئی باراپنے نئے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اب ایکشن فلم کرنا چاہتےہیں۔ ویسےرومانس ہو یا ایکشن، شاہ رخ خان کی دمدارواپسی کی امید کی جا رہی ہے۔ شاہ رخ خان کے مداح تہہ دل سے ان کی واپسی کا انتظارکررہے ہیں۔