بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف


بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا۔ دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ پر 71 رنز کی شراکت قائم کی۔

تمیم اقبال 34 گیندوں پر 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔ کریز پر آنے والے دوسرے بلے باز لٹن داس زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور وہ بھی رن آوٹ ہوگئے۔ لٹل 12 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ میزبان ٹیم میں حارث رؤف اور احسن علی اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کے اندر موجود ہیں۔

لاہور کا موسم خوشگوار ہے اور بارش کا بھی کوئی امکان نہیں اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کو بنگلہ دیش پر سبقت حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں آٹھ میچز پاکستان نے جیتے اور دو میں بنگلہ دیش کو کامیابی ملی۔

بنگلہ دیش ٹیم کا اسکواڈ کپتان محمود اللہ، تمیم اقبال، سومیا سرکار، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، لٹن داس، محمد متھن، عفیف حسین، مہدی حسن، امین الاسلام، مستفیض الرحمان، شفیع الاسلام، الامین حسین، روبیل حسین اور حسن محمود پر مشتمل ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، عماد بٹ، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی، خوش دل شاہ، محمد موسیٰ، احسان علی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بدھ کی شب پاکستان پہنچی جس کے بعد کھلاڑیوں نے جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی تھی۔

مہمان ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ “ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں۔ ہماری اچھی ٹیم ہے جس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔”

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *