کشمیرموضوع پرشاہد آفریدی پربرسےگوتم گمبھیر، کہا نہیں چھوڑ پا رہےہیں بچکانی حرکتیں

گوتم گمبھیرنے شاہد آفریدی پرنشانہ سادھتے ہوئے لکھا کہ وہ اب تک بچپن نہیں چھوڑپارہے ہیں اوران کےلئے بچوں کی کتاب آرڈرکرنے کی ضرورت ہے۔

کشمیرموضوع پرشاہد آفریدی پربرسےگوتم گمبھیر، کہا نہیں چھوڑ پا رہےہیں بچکانی حرکتیں

گوتم گمبھیرنے شاہد آفریدی پرنشانہ سادھتے ہوئے لکھا کہ وہ اب تک بچپن نہیں چھوڑپارہے ہیں اوران کےلئے بچوں کی کتاب آرڈرکرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلےبازاور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیرنےایک بارپھر شاہد آفریدی کو جم کرلتاڑلگائی ہے۔ گوتم گمبھیراورشاہد آفریدی ایک بارپھرکشمیرموضوع پر آمنے سامنےآئے ہیں۔ گوتم گمبھیرنےشاہد آفریدی پرنشانہ سادھتے ہوئےلکھا کہ وہ اب تک بچپن نہیں چھوڑپا رہے ہیں اوران کےلئےبچوں کی کتاب آرڈرکرنےکی ضرورت ہے۔ 

گوتم گمبھیرنےٹوئٹ کرتےہوئےلکھا ‘دوستوں، اس تصویرمیں شاہد آفریدی ہی شاہد آفریدی سےپوچھ رہے ہیں کہ شاہد آفریدی کوشرمندہ کرنےکےلئےشاہد آفریدی کوآگےکیا کرنا چاہئے۔ شاہد آفریدی نےبالغ نظرہونے سےانکارکردیا ہے۔ ان کی مدد کےلئےمیں آن لائن کنڈر گارٹن ٹٹوریل کا آرڈر دے رہا ہوں’۔

گوتم گمبھیر کا ٹوئٹ

گوتم گمبھیر کا ٹوئٹ

گوتم گمبھیرنے اس لئے سادھا آفریدی پرنشانہدراصل شاہد آفریدی نےبدھ کوکشمیرمعاملے پرایک متنازعہ ٹوئٹ کیا۔ آفریدی نےپاکستان کی عوام سے اپیل کرتےہوئے’کشمیرآور’ سے جڑنےکی اپیل کی۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمعہ دوپہر12 بجے وہ مزارقید میں موجود رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کشمیری لوگوں کےلئے ہمدردی ظاہرکرنےکےلئےدوسرے لوگوں سے بھی وہاں جمع ہونے کی اپیل کی۔ یہی نہیں شاہد آفریدی نے مبینہ طورپرہندوستان کی فائرنگ میں پاک مقبوضہ کشمیرمیں مارے گئےایک شخص کےگھرکا دورہ کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ شاہد آفریدی کےاس ٹوئٹ پرگوتم گمبھیربھڑک گئےاورانہوں نے پاکستان کےاس سابق کھلاڑی کو زبردست جواب دیا۔

شاہد آفریدی کا ٹوئٹ

شاہد آفریدی کا ٹوئٹ

کشمیرپرغلط بیان بازی کررہے ہیں پاکستانی کھلاڑی

واضح رہےکہ جب سے کشمیرسےآرٹیکل 370 ہٹا ہے، تبھی سے پاکستان بوکھلایا ہوا ہے۔ اس کے سیاسی لیڈران ہی نہیں وہاں کے کھلاڑی بھی اس موضوع پرمتنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ منگل کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان پاک مقبوضہ کشمیرکی طرف سےایل او سی پہنچےتھے، جہاں انہوں نےہندوستان کےکشمیرسےآرٹیکل 370 ہٹانےکی مخالفت کی۔ اس سےقبل پاکستان کےسابق کرکٹرجاوید میانداد اورشعیب اختربھی سوشل میڈیا پرکشمیرکو لےکرغلط بیان بازی کرچکے ہیں۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *