جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ایم ایس دھونی اور ان دو بڑے گیند بازوں کو نہیں ملی جگہ

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا اور آخری میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ایم ایس دھونی اور ان دو بڑے گیند بازوں کو نہیں ملی جگہ

ٹیم انڈیا ۔ فوٹو : اے پی ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس ٹیم میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ، تیز گیند باز بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ وہیں اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا اور آخری میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ پہلا میچ 15 ستمبر کو دھرمشالہ میں جبکہ دوسرا میچ 18 ستمبر موہالی میں ہوگا ۔ آخری میچ بنگلورو میں 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی ہوگی ۔ یہ سیریز اکتوبر تک چلے گی ۔

ms dhoni, dhoni injury, ms dhoni finger injury, एमएस धोनी, धोनी चोट, धोनी अंगुली चोट

ہاردک پانڈیا تقریبا دو ماہ بعد ہندوستانی ٹیم میں واپس آرہے ہیں ۔ وہ آخری مرتبہ ورلڈ کپ میں کھیلے تھے ۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے آرام دیا گیا تھا ۔ وہ بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ دھونی اور بمراہ ویسٹ انڈیز دورہ پر بھی ٹیم انڈیا کے ممبر نہیں تھے ۔ تاہم بمراہ نے ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی ۔ علاوہ ازیں کلدیپ یادو اور یجویندر چہل کو ابھی بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

ٹیم انڈیا : وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، کے ایل راہل ، شیکھر دھون ، سریش ائیر ، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت ، ہاردک پانڈیا ، رویندر جڈیجہ ، کرونال پانڈیا ، واشنگٹن سندر ، راہل چاہر ، خلیل احمد ، دیپک چاہر اور نودیپ سینی ۔



اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *