پہلے معروف اداکارہ ودیا بالن نے تمل ڈائریکٹر کی حرکتوں کا انکشاف کیا تھا اور اب اداکارہ پایل راجپوت نے کھل کر کاسٹنگ کاوچ کی بات کی ہے ۔

ودیا بالن کے بعد اب اس اداکارہ نے کھولا فلمی دنیا کا راز، بتایا : بولڈ سین کے بعد کیا ہوا
جنوبی ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں فروغ کے ساتھ ہی ٹالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ کو لے کر بحث چھڑتی نظر آرہی ہے ۔ پہلے معروف اداکارہ ودیا بالن نے تمل ڈائریکٹر کی حرکتوں کا انکشاف کیا تھا اور اب اداکارہ پایل راجپوت نے کھل کر کاسٹنگ کاوچ کی بات کی ہے ۔ پنجابی فلموں سے مشہور ہوئی اداکارہ پایل نے بتایا کہ انہیں ٹالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ کے معاملہ سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔
اداکارہ پایل نے جنوبی ہندوستان کی مشہور فلم آر ایکس 100 سے ٹالی ووڈ میں انٹری کی تھی ، لیکن اب اداکارہ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کے پاس کافی کام آگیا تھا ، لیکن اس کے بدلے میں ان سے جسمانی تعلقات بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری سے وابستہ ہی کوئی شخص ان کے پاس آیا اور انہیں کئی فلموں کے آفر دئے ، لیکن اس کے بدلے میں کاسٹنگ کاوچ کا مطالبہ کیا ۔
پایل نے مزید بتایا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں تھی ۔ پنجاب ، ممبئی اور آر ایکس 100 فلمز کے وقت بھی ان سے جسمانی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، لیکن ہمیشہ سے انہوں نے اس کی مخالفت کی ۔ انہیں تو یہ بھی لگتا ہے کہ مستقبل میں بھی انہیں ایسے معاملات سے دوچار ہونا پڑے گا ۔
اداکارہ پایل راجپوت نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فلم آر ایکس 100 میں کچھ بولڈ سین دئے تھے ، جس کے بعد انہیں کالز آنی شروع ہوگئیں ۔ زیادہ تر لوگوں کو لگنے لگا کہ میں فلم کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہوں ، وہ فلم کے بدلے میں جسمانی تعلقات قائم کرنا چاہتے تھے ۔
Source link