ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن-فائیو کے ٹکٹوں کی آن لائن بُکنگ پیر کی رات 8 بجے سے شروع ہو رہی ہے جب کہ ٹی سی ایس سینٹرز پر ان ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔

پی ایس ایل کی ویب سائٹ کے مطابق زیادہ تر ٹکٹیں آن لائن کے مقابلے ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ ملک بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کے لیے 30 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ایونٹ کا پہلا میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کی ٹکٹس سب سے مہنگی ہیں جن کی قیمت ایک ہزار روپے سے 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پی ایس ایل سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

22 مارچ کو ہونے والے فائنل میچ کی ٹکٹوں کی قیمت 5 ہزار روپے ہوگی۔

بیشتر میچز کے ٹکٹس 500 سے 3 ہزار روپے جب کہ کچھ میچز کے ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

دن کے مقابلے میں رات کے وقت ہونے والے میچز کی ٹکٹ زیادہ مہنگی ہوں گی۔

سیزن- فائیو میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطان، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ون ڈے رینکنگ، بابر ٹاپ 3 بلے بازوں میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ میں بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *