چین، کرونا وائرس سے مزید 17 افراد متاثر، مجموعی تعداد 62 ہوگئی

چین میں کروناوائرس سے نمونیا اور ‘سارس’ نامی سانس کی بیماری کے 17 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

اب تک مرض سے متاثرہ 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائڑز’ کے مطابق چونکہ چین میں نئے قمری سال کی تقریبات جاری ہیں اور اس موقع پر لاکھوں افراد اندرون ملک ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرتے ہیں اس لیے حکام کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ کہیں مریضوں کی تعداد میں مزید اور یکدم اضافہ نہ ہوجائے۔

چین کے وسطی شہر ووہان میں اب تک سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہی افراد میں کرونا وائرس کے سبب نمونیا کے مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں جو یا تو ووہان میں رہتے ہیں یا انہوں نے نے ووہان کا سفر کیا ہے۔

کرونا وائرس نمونیا اور ‘ایکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم’ یعنی ‘سارس’ جیسے سانس کے مرض کو پھیلانے کا سبب ہے جس سے سال 2002 اور 2003 میں دنیا بھر میں تقریباً 800 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ووہان میونسپل ہیلتھ کمیشن کی جاری کردہ معلومات کے مطابق 17 میں سے 3 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نئے مریضوں کو 13 جنوری کو بخار اور کھانسی کی شکایات تھیں جو اس مریض کی علامات میں سرفہرست سمجھی جاتی ہیں۔

امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ ووہان سے آنے والے مسافروں میں مرض کی تشخیص کے لئے تین ائیر پورٹس پر اسکریننگ شروع کرے گا۔

اگرچہ ماہرین نے ابتدا میں کہا تھا کہ نیا وائرس کرونا ‘سارس’ کی طرح مہلک نہیں ہے تاہم ان کے پاس اس وائرس سے متعلق معلومات کم تھیں۔

‘رائٹرز’ کے مطابق اب بھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا نیا مرض انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے یا نہیں۔

چین کے علاوہ جاپان میں 1اور تھائی لینڈ میں وائرس سے متاثرہ 2 مریضوں میں اس مرض کی شناخت ہوئی ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

موسم سرما کے پھلوں کے کیا فوائد ہیں؟

کینو، مالٹے، فروٹر، انار، انگور، سیب، ناشپاتی، امرود اور کیلے یہ تمام وہ پھل ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *