سلمان خان اس وجہ سے چھوڑ رہے ہیں شو، اب یہ اسٹار کریں گی ہوسٹ– News18 Urdu

بگ باس میں ہر گزرتے ایپی سوڈ کے ساتھ کنٹیسٹنٹ کے درمیان ڈرامہ بڑھتا جارہا ہے جسے دیکھنے میں ناظرین کو خوب مزہ آرہا ہے۔

!بگ باس: سلمان خان اس وجہ سے چھوڑ رہے ہیں شو، اب یہ اسٹار کریں گی ہوسٹ

سلمان خان

ٹی وی کا مشہور شو بگ باس 13 مسلسل سرخیوں میں ہے۔ بگ باس میں ہر گزرتے ایپی سوڈ کے ساتھ کنٹیسٹنٹ کے درمیان ڈرامہ بڑھتا جارہا ہے جسے دیکھنے میں ناظرین کو خوب مزہ آرہا ہے۔ ناظرین کے بیچ بگ باس13 کو لیکر بڑھتے جوش کو دیکھنے کے بعد میکرس نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اس کا فنالے کچھ وقت کیلئے آگے بڑھایا جائےگا۔ جہاں پہلے بگ باس 13 کا فنالے 12 جنوری کو ہونے والا تھا وہیں اب شو کا فنالے 16 فروری کے دن ہونے کا امکان ہے۔

وہیں خبر آرہی ہے کہ شو کے ہوسٹ سلمان خان نے اپنی اپ کمنگ فلم رادھے کیلئے پہلے ہی تاریخ مقرر کر رکھی ہے اور بگ باس کے آگے بڑھنے سے انہیں پریشانی ہو سکتی ہے۔ ایسے میں انہیں شو کو چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ اگر ایسی نوبت آتی ہے تو بگ باس 13 کو ان کی دوست فرح خان ہوسٹ کر سکتی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق، “ناظرین کو آخر کار بگ باس13 دیکھنے میں مزہ آنے لگا ہے۔  گزشتہ ہفتوں سے شو کے کنٹیسٹنٹ مسلسل لڑائی کررہے ہیں۔ جو ناظرین کے دلوں کو خوب بھارہا ہے۔ شو کے میکرس سلمان خان کے ساتھ بات کررہے ہیں کہ وہ بگ باس 13 کیلئے کچھ اور دن دے دیں۔ سلمان خان پہلے سے ہی اپنی اپ کمنگ فلم رادھے کے لئے تاریخ بک کرا چکے ہیں اور ایسے میں انہیں شو چھوڑنا زیادہ آسان آپشن لگ رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو فرح خان ان کی جگہ لیں گی’۔

بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بگ باس کو ایکسٹینشن مل رہا ہے۔ شو کا 8واں سیزن بھی آگے بڑھایا گیا تھا۔ اس وقت بھی سلمان خان کو شو سے وداع لینی پڑی تھی اور ان کی جگہ فرح خان نے ہوسٹنگ کی تھی۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *