مجھے اندر بلاکر یہ کرتے تھے ڈائریکٹر’، اداکارہ نے کیا چونکانے والا انکشاف’– News18 Urdu

راکھی نے کہا کہ جب میں اپنی تصویریں لیکر جاتی تھی تو وہ مجھے بلاکر اندر دروازہ بند کردیا کرتے تھے۔ میں کسی طرح مشکل سے وہاں سے نکل کر بھاگتی تھی’۔

مجھے اندر بلاکر یہ کرتے تھے ڈائریکٹر'، اداکارہ نے کیا چونکانے والا انکشاف'

فائل تصویر

ممبئی: بالی ووڈ میں آئے دن کاسٹنگ کاؤچ کو لیکر چونکانے والے انکشاف سننے کو ملتے ہی رہتے ہیں۔ وہیں اب حال ہی میں بالی ووڈ کی ایک مشہور ومعروف ڈانسر اور اداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئے ایک واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ اس انکشاف میں انہوں نے بتایا کہ شروعاتی دعر میں انہیں کس طرح ڈائریکٹرس بلایا کرتے تھے اور دروازہ بند کرلیا کرتے تھے۔ یہ اور کوئی نہیں بلکہ اپنے بیانوں اور بولڈنیس کو لیکر اکثر سرخیوں میں رہنے والی راکھی ساونت ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے کئی حیران کر دینے والے واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کوئی موئی کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں دئے انٹرویو میں راکھی ساونت نے کئی چونکانے والے انکشاف کئے۔ راکھی نے بتایا کہ انہیں فلم پروڈیوسرس اور ڈائریکٹر غلط ارادوں سے کال کیا کرتے تھے۔ میرا نام پہلے نیرو بھیڑا تھا۔ جب میں آڈیشن کیلئے جاتی تھی تب ڈائریکٹر ۔پروڈیوسر  مجھے ٹیلنٹ  دکھانے  کیلئے  بولتے  تھے۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ کس ٹیلنٹ کی بات کررہے ہیں”۔

راکھی نے آگے کہا کہ جب  میں اپنی تصویریں لیکر جاتی تھی تو وہ مجھے بلاکر اندر دروازہ بند کردیا کرتے تھے۔ میں کسی طرح مشکل سے وہاں سے  نکل کر بھاگتی تھی’۔ میری ماں اسپتالوں میں کچرا اٹھانے کا کام کرتی تھی۔ تب ہمارے پاس کھانے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔ ہم دونوں لوگوں کا بچا ہوا کھانا کھاتے تھے’۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *