خوبصورت اداکارہ دشا پٹانی جب سے بالی ووڈ میں آئی ہیں تب سے وہ اپنی فلموں سے زیادہ بولڈنیس کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہیں۔

دشا پٹانی
ممبئی: خوبصورت اداکارہ دشا پٹانی جب سے بالی ووڈ میں آئی ہیں تب سے وہ اپنی فلموں سے زیادہ بولڈنیس کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ آئے دن سوشل میڈیا پر ان کی کوئی نہ کوئی تصویر وائرل ہوتی نظر آجاتی ہے۔ وہیں حال ہی میں دشا پٹانی کی ایک ایسی ہی تصویر تابڑتوڑ وائرل ہورہی ہے۔ دشا پٹانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیحد بولڈ بکنی فوٹو شیئر کی ہے۔ اس تصویر پر انہیں زبردست رد عمل مل رہے ہیں۔ دشا کے اس بولڈ اوتار پر سوشل میڈیا پر موجود فینس کریزی ہوئے جارہے ہیں۔
دشا پٹانی بھلے ہی میڈیا کے سامنے شرمیلی نظر آتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ دشا آئے دن اپنے سوشل اکاؤنٹ پر اپنی بکنی فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انسٹاگرام پران کی جو تصویر وائرل ہورہی ہے۔ اس اب تک کی ان کی سب سے بولڈ بکنی فوٹو کہیں تو غلط نہیں ہوگا۔ اس تصویر میں دشا ایک پول کے کنارے ہاٹ پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے بلیک رنگ کی وریولنگ بکنی پہن رکھی ہے، یہاں دیکھیں وائرل ہو رہی دشا پٹانی کی بکنی تصویر۔۔
خاص بات یہ بھی ہےکہ دشا پٹانی کی اس بولڈ بکنی تصویر پر ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف نے کمینٹ بھی کیا ہے۔ وہ دشا کی بولڈنیس دیکھ کر حیران رہ گئیں اور لکھا “ڈیمن!”۔ اس کے ساتھ ہی کئی اور لوگوں نے بھی دلچسپ کمینٹ کئے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا مار ہی ڈالوگی۔ وہیں دوسرے نے لکھا۔ “دی دی امتحان چل رہے ہیں، پڑھنے دو پلیز”۔ وہیں ایک دیگر نے لکھا، کیا کروں آپ میری کرش ہیں آپ کو ان فالو بھی نہیں کرسکتا’۔