راکھی ساونت کے تاجرشوہررتیش کا چہرہ اب بھی سبھی کے لئے تذبذب بنا ہوا ہے۔ راکھی نے نیوز18 ڈیجیٹل کودیئےانٹرویومیں اپنے شوہر سے متعلق کئی رازکاانکشاف کیا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے شوہر سے متعلق کیا کئی انکشاف
ممبئی: راکھی ساونت کی شادی جب سے ہوئی ہے، ان کا شوہرکون ہے، اس بات پرتذبذب برقرارہے۔ حالانکہ راکھی ساونت اس بارے میں کئی باتیں بتا چکی ہیں، لیکن پھربھی راکھی ساونت کے تاجر(بزنس مین) شوہررتیش کا چہرہ اب بھی سبھی کے لئے تذبذب بنا ہوا ہے۔ راکھی نے نیوز 18 ڈیجیٹل کے انٹرویومیں خود بتایا کہ ان کے شوہر، ان کے نام سے نہیں مشہورہونا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ راکھی ساونت اوران کے شوہرنے بگ باس کے گھر میں جانے کی دعوت کوبھی مسترد کردیا۔ راکھی ساونت نے واضح کیا کہ ان کے شوہرسوشل میڈیا ٹرولنگ اوربدنامی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
راکھی ساونت جلد ہی اپنے بھائی راکیش ساونت کی ڈائریکٹری والی فلم ‘مدعا 370 جے اینڈ کے’ میں ایک پاکستانی لڑکی کے کردارمیں نظرآنے والی ہیں۔ اسی فلم کے پرموشن کے سلسلے میں راکھی ساونت اوران کے بھائی راکیش ساونت سمیت اس فلم کی پوری اسٹارکاسٹ نے نیوز 18 ڈیجیٹل کوانٹرویودیا۔ اس انٹرویوکے دوران راکھی ساونت نے بگ باس سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ‘میرے پاس وقت نہیں ہے، سلمان خان نے مجھے اورمیرے شوہرکواس شومیں بلایا تھا’۔
راکھی ساونت نے کہا ‘میرے شوہرنے منع کردیا کہ میں پبلک میں نہیں آنا چاہتا ہوں کیونکہ آپ لوگوں کی ٹیم میں بہت تنقید ہے۔ تمہیں (راکھی ساونت کو) کتنا ٹرول کیا جاتا ہے۔ اورمیں بالکل نہیں چاہتا کہ کوئی مجھے کہے کہ دیکھو راکھی ساونت کا شوہر، نہیں، میری اپنی پہچان ہے’۔
راکھی ساونت نےبتایا کہ ان کے بھائی کی فلم ‘مدعا 370 جےاینڈ کے’ کی شوٹنگ کے آخری روزہی ان کے شوہررتیش نے ان سے شادی کے بارے میں پوچھا تھا۔ اسی کے بعد راکھی ساونت نےشادی کرنے کا فیصلہ لیا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنی اصلی شادی سے پہلے یوٹیوبردیپک کلال کے ساتھ بھی اپنی شادی کی بات کہہ چکی ہیں۔
Source link