ٹی وی کی اس اداکارہ کے ساتھ بگ باس میں پیش آیا یہ بڑا حادثہ ، اسپتال میں ہونا پڑگیا بھرتی

دیوولینا کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں ۔

ٹی وی کی اس اداکارہ کے ساتھ بگ باس میں پیش آیا یہ بڑا حادثہ ، اسپتال میں ہونا پڑگیا بھرتی

ٹی وی کی اس اداکارہ کے ساتھ بگ باس میں پیش آیا یہ حادثہ ، اسپتال میں ہونا پڑگیا بھرتی

بگ باس 13 کو لے کر لوگوں میں دلچسپی پائی جاتی ہے ۔ اس شو میں کنٹیسٹنٹ کے درمیان جھگڑوں سے لے کر ان کے درمیان بات چیت تک لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے ۔ لیکن اس شو کی ایک کنٹیسٹنٹ سے وابستہ بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ خبر کے مطابق بگ باس 13 کی کنٹیسٹنٹ دیوولینا بھٹاچارجی کو اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا ہے ۔

اسپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق دیوولینا کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں ۔ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اگر دیوولینا کی حالت میں بہتری نظر آتی ہے اور اگر اچھا محسوس کرتی ہیں تو وہ شو میں جلد ہی واپسی کرسکتی ہیں ۔

devoleena2

رپورٹ کے مطابق بگ باس کے گھر میں ایک ٹاسک کے دوران کنٹیسٹنٹ دیوولینا کی کمر میں چوٹ لگ گئی تھی ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں بیڈ ریسٹ کیلئے کہا تھا ۔ اس کے بعد خبریں آئی تھیں کہ دیوولینا اپنی بیماری کی وجہ سے شو درمیان میں ہی چھوڑ سکتی ہیں ۔اسپاٹ بوائے کے مطابق دیوولینا کا جنوری 2017 میں بڑا آپریشن بھی ہوا تھا ۔ ان کی یہ سرجری ناناوٹی اسپتال میں ہوئی تھی ۔ حال ہی میں دیوولینا کی جانچ کیلئے ناناوٹی اسپتال کے ڈاکٹر ابھیشیک مہر بتپ کو بلایا گیا تھا ۔ ڈاکٹر نے بھی تصدیق کی تھی کہ شو سے انہیں دیوولینا کے چیک اپ کیلئے رابطہ کیا گیا تھا ۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *