ڈمپل کپاڑیا کی ماں کا انتقال، اسپتال کے باہرنظرآئے اکشے کماراورٹوئنکل کھنہ

ڈمپل کپاڑیا کی ماں بیٹٹی کپاڑیا گزشتہ کافی دنوں سے اسپتال میں داخل تھیں۔ ڈمپل کپاڑیا نے خود میڈیا کےسامنےآکرکہا تھا ان کی ماں کی طبیعت کافی خراب ہےاورانہیں دعا کی بہت ضرورت ہے۔

ڈمپل کپاڑیا کی ماں کا انتقال، اسپتال کے باہرنظرآئے اکشے کماراورٹوئنکل کھنہ

ڈمپل کپاڑیا کی ماں بیٹٹی کپاڑیا کا انتقال

ممبئی: ڈمپل کپاڑیا کی ماں بیٹٹی کپاڑیا کا آج صبح 4 بجےانتقال ہوگیا۔ بیٹٹی کپاڑیا کی عمر80 سال تھی اوروہ گزشتہ کئی دنوں سےاسپتال میں داخل تھیں۔ بیٹٹی کپاڑیا کافی وقت سے بیمار تھیں اوراس کےسبب ہی انہیں ممبئی کے ہندوجا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ کچھ دنوں پہلےہی اکشے کماراوران کی بیٹی نتارا کے ساتھ ایک ملٹی پلیکس کے باہرنظرآئی تھیں، جس کے بعد اچانک ان کی طبیعت خراب ہونےکی خبرآئی اورانہیں اسپتال لے جایا گیا۔

نیوزایجنسی اے این آئی نےڈمپل کپاڑیا کی ماں بیٹٹی کپاڑیا کےانتقال کی خبرکی تصدیق کی ہے۔ اکشے کماراوران کی بیوی ٹوئنکل کھنہ کئی باران کی خیریت معلوم کرنےاسپتال جاتے ہوئے نظرآئے تھے۔ وہیں بیٹٹی کپاڑیا کےانتقال کے بعد بھی اکشے – ٹوئنکل ہندوجا اسپتال کے باہرنظرآئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈمپل کپاڑیاں کی طبیعت خراب ہونے اوران کے اسپتال میں داخل ہونےکی خبریں زبردست وائرل ہوئی تھیں۔ وہیں ان خبروں کو خارج کرتے ہوئے ڈمپل کپاڑیا خود میڈیا کے سامنےآئی تھیں اورانہوں نےاطلاع دی تھی کہ ان کی ماں کی طبیعت کافی خراب ہےاورانہیں دعا کی بہت ضرورت ہے۔  

بیٹٹی کپاڑیا کےآخری لمحوں میں ان کی بیٹی ڈمپل کپاڑیا، ناتن ٹوئنکل کھنہ، اکشےکمارکے علاوہ کرن کپاڑیا بھی ان کے سامنے موجود رہے۔ واضح رہےکہ کچھ وقت پہلے بیٹٹی کپاڑیا نےاپنا 80 واں یوم پیدائش منایا تھا۔ ان کےاس خاص دن پرفیملی کےکئی لوگ جمع ہوئے تھے۔ وہیں اکشےکمارکے ساتھ ان کی پیاری تصویربھی خوب وائرل ہوئی تھی۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *