اسٹیج پر پھوٹ۔ پھوٹ کر رونے لگیں عالیہ بھٹ، چپ کرانا ہوا مشکل، دیکھیں ویڈیو

عالیہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہا ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ایسی کون سی وجہ ہے جس نے عالیہ کو اس قدر رلا دیا ہے۔

اسٹیج پر پھوٹ۔ پھوٹ کر رونے لگیں عالیہ بھٹ، چپ کرانا ہوا مشکل، دیکھیں ویڈیو

رو پڑیں عالیہ بھٹ

ممبئی۔ عالیہ بھٹ پچھلے کافی دنوں سے اپنی شادی اور آنے والی فلموں کو لے کر چرچا میں ہیں، لیکن حال ہی میں عالیہ ایک ویڈیو کو لے کر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ پھوٹ پھوٹ کر روتی دکھائی دے رہی ہیں۔ عالیہ کے بغل میں ان کی بہن شاہین بھٹ بھی بیٹھی ہیں جو انہیں چپ کرانے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ عالیہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہا ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ایسی کون سی وجہ ہے جس نے عالیہ کو اس قدر رلا دیا ہے۔

دراصل، عالیہ بھٹ اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ ممبئی میں منعقد خواتین کے ایک سیمینار میں پہنچی تھیں۔ اس دوران وہ بات کرتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔ سیمینار میں اپنی بہن شاہین کے ڈپریشن کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ عالیہ بات کرتے کرتے اچانک پھوٹ۔ پھوٹ کر رونے لگیں۔ عالیہ کو روتے دیکھ کر ان کی بہن شاہین فورا ان کے پاس آئیں اور انہیں چپ کرانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی خود کو رونے سے روک نہیں پائیں۔

عالیہ کی بہن شاہین ان سے پانچ سال بڑی ہیں اور 13 سال کی عمر سے ڈپریشن سے جوجھ رہی ہیں۔ شاہین نے اپنے ڈپریشن کو لے کر ایک کتاب بھی لکھی ہے جس کا نام ہے ’’ آئی ہیو نیور بین ان ہیپئیر‘‘۔ عالیہ نے بتایا تھا کہ ’میں نے اپنی بہن کے ساتھ رہنے کے بعد بھی اس کی لکھی کتاب پڑھنے کے بعد ہی اس کے احساسات کو صحیح طریقے سے سمجھا‘۔ عالیہ اپنی بہن کو لے کر بیحد حساس ہیں یہ بات کئی مواقع پر سامنے آ چکی ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *