اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ کی ایسی حرکت، بیبو نے غصے میں نکالی آنکھیں: ویڈیو– News18 Urdu

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ ایسی حرکت کی جس پر کرینہ بری طرح بھڑک گئیں۔ حالانکہ جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو وہ بھی مسکرا دیں۔

اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ کی ایسی حرکت، بیبو نے غصے میں نکالی آنکھیں: ویڈیو

فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ ایسی حرکت کی جس پر کرینہ بری طرح بھڑک گئیں۔ حالانکہ جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو وہ بھی مسکرا دیں۔

اکشے کمار اور کرینہ کپور خان کی جوڑی ایک مرتبہ پھر فلم گڈ نیوز میں ساتھ نظر آنے والی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار اور کرینہ کپور شوہر۔بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یوں تو ان دونوں کے درمیان کافی اچھی کیمسٹری ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے کرینہ کپور کے ساتھ ایسی حرکت کی جس پر کرینہ بری طرح بھڑک گئیں۔ حالانکہ جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو وہ بھی مسکرا دیں۔

در اصل فلم گڈ نیوز کی شوٹنگ کا ایک میکنگ ویڈیو ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے اور کرینہ ایک سین کی شوٹنگ کیلئے کافی ٹیبل پر بیٹھے ہیں۔ اکشے ڈائریکٹر کو اشارہ کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ اور یہ سین کرتے ہیں۔ کرینہ اپنے آپ میں کھوئی ہیں کہ تبھی اکشے اپنے ہاتھ کا کافی مگ کرینہ کے منھ کی طرف اچھالتے ہیں۔ اس پر کرینہ بری طرح بھڑک جاتی ہیں۔ حالانکہ فوراً اکشے کو ہنستا دیکھ کر وہ سمجھ جاتی ہیں کہ ان کے ساتھ پرینک کیا گیا ہے۔ دراصل اکشے نے جو یہ کپ اچھالا تھا وہ خالی تھا۔

بتا دیں کہ اس فلم میں کرینہ اور اکشے کے ساتھ ہی دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں آئی وی ایف جیسے موضوع کو ہلکے اور مزیدار انداز میں سامنے لایا گیا ہے۔ فلم کا ایک پورا “بیہائنڈ دی سین ”  ویڈیو اکشے کمار نے شیئر کیا ہے۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *