نینا گپتا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی ان کا دیوانہ ہوا جا رہا ہے۔

نینا گپتا کی انسٹاگرام فوٹو ہوئی وائرل
ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کے لئے گلیمرس نظر آنا بھی فلموں میں کام کرنے کے جتنا ہی ضروری ہے۔ حالانکہ، عمر کے ساتھ ساتھ کئی اداکارائیں اپنی فٹنس پر دھیان دینا بند کر دیتی ہیں اور ان کا گلیمر کہیں کھو جاتا ہے۔ لیکن اداکارہ نینا گپتا کی تو بات ہی کچھ اور ہے۔ وہ نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ اپنے گلیمرس انداز کے لئے بھی اتنی ہی جانی جاتی ہیں۔ نینا گپتا نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی ان کا دیوانہ ہوا جا رہا ہے۔ نینا اس تصویر میں ایک مختصر سا لباس پہنے نظر آ رہی ہیں۔
دراصل، انسٹاگرام پر شئیر کی گئی اس تصویر میں نینا نے پرنٹیڈ فراک پہن رکھی ہے۔ وہیں فوٹو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا۔ ’ فراک کا شاک۔ گجراج سر کے ذریعہ لی گئی تصویر‘۔ نینا کی اس تصویر میں ان کے دلکش انداز پر ہر کوئی فدا ہوا جا رہا ہے۔ انہیں اس تصویر کے لئے جم کر تعریفیں مل رہی ہیں۔ وہیں، نینا کی یہ شاندار تصویر سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہی ہے۔
وہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نینا نے سوشل میڈیا سے اپنے انداز سے لوگوں کا دل جیتا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ اپنے مداحوں کو کئی ایسے مواقع دے چکی ہیں۔ اگر آپ کو یاد ہو تو کافی وقت پہلے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا پروفائل شئیر کر فلموں میں کام مانگا تھا۔ نینا کا وہ ٹوئٹر پوسٹ بھی زبردست چرچا میں رہا تھا۔ وہیں انسٹاگرام اکاؤنٹ تو نینا کی بولڈ اور خوبصورت تصویروں سے بھرا پڑا ہے۔
Source link