اپنے ہی انٹیمیٹ سین دیکھ کر ڈر گئی تھیں شویتا تیواری، بیٹی نے کہی ایسی بات– News18 Urdu

ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل ’ کسوٹی زندگی کی‘ سے اپنی شناخت بنانے والی شویتا ایکتا کی ہی ایک نئی ویب سیریز میں نظر آنے والی ہیں۔

اپنے ہی انٹیمیٹ سین دیکھ کر ڈر گئی تھیں شویتا تیواری، بیٹی نے کہی ایسی بات

اپنے ہی انٹیمیٹ سین دیکھ کر ڈر گئی تھیں شویتا تیواری، بیٹی نے کہی ایسی بات

ممبئی۔ پردے پر انٹیمیٹ سین کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس سین کو پرفارم کرنے والی اداکاراؤں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالانکہ، آج کل تو ایسے سین صرف فلموں ہی نہیں ٹی وی اور ویب سیریز میں بھی عام سی بات ہو گئے ہیں۔ حال ہی میں مشہور ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری نے بھی ایسا ہی ایک سین اپنی آنے والی ویب سیریز میں دیا ہے۔ شویتا تیواری اپنے پورے کیرئیر میں پہلی بار انٹیمیٹ سین اور کسنگ سین کرنے جا رہی ہیں۔ وہیں، اب انہوں نے بتایا کہ ایسے سین کرنے میں انہیں کیسی کیسی دقتیں اٹھانی پڑیں، وہیں جب انہوں نے اس کا ٹریلر دیکھا تو وہ ڈر گئیں۔

ایکتا کپور کے ٹی وی سیریل ’ کسوٹی زندگی کی‘ سے اپنی شناخت بنانے والی شویتا ایکتا کی ہی ایک نئی ویب سیریز میں نظر آنے والی ہیں۔ ’ ہم تم اینڈ دیم‘ نام کی اس سیریز میں شویتا، اداکار اکشے اوبرائے کے ساتھ زبردست انٹیمیٹ اور کسنگ سین دیتی دکھائی دیں گی۔ حال ہی میں اسے لے کر شویتا نے پنک ولا سے بات چیت میں اپنے پہلے انٹیمیٹ سین کا تجربہ شئیر کیا ہے۔

میکرس پر ہوئی تھیں ناراض

میکرس پر ہوئی تھیں ناراض

شویتا نے بات چیت میں بتایا کہ ’’ جب اس سیریز کا پرومو لائیو ہوا تو میں تھوڑی ڈر گئی تھی۔ میں نے میکرس کو بلایا اور پوچھا یہ کیا ہے؟ مجھے ٹریلر پسند نہیں آیا‘‘۔ شویتا نے کہا ’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ ٹریلر میں اپنی ماں، کنبہ اور اپنے دوستوں کو کیسے دکھاؤں گی۔ پھر میں نے اپنی بیٹی کو یہ ٹریلر بھیجا اور اسے ایمانداری سے اس ٹریلر پر رائے دینے کے لئے کہا‘‘۔وہیں، شویتا کی بیٹی پلک نے جو ردعمل ظاہر کیا ہے وہ ان کے لئے واقعی سرپرائز تھا۔ شویتا بتاتی ہیں کہ ’’ میری بیٹی نے کہا کہ واہ ماں ٹریلر بہت ہی شاندار ہے۔ اس کے بعد میں نے ٹریلر شئیر کیا اور میکرس کو بھی فون کر ان پر چیخنے چلانے کے لئے معافی مانگی‘‘۔


Source link

اس بارے میں admin

یہ بھی دیکھیں

ایسرا بیلگیچ کے نئے ڈرامے کی تصاویر بھی مقبول

ترکی کی خبرو اداکارہ ایسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر ساتھی اداکار کے ہمراہ ڈانس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *