دبنگ گرل سوناکشی سنہا کا خیال ہے کہ ہندستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اس کھیل کے دبنگ ہیں ، چلبل پانڈے ہیں اور گیند بازوں کے لیے خطرناک ہیں۔
- UNI
- Last Updated:
Dec 13, 2019 08:43 PM IST

سوناکشی سنہا نے وراٹ کوہلی کیلئے کیمرے پر کہی یہ بڑی بات ، سلمان خان بھی تھے ساتھ
دبنگ گرل سوناکشی سنہا کا خیال ہے کہ ہندستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی اس کھیل کے دبنگ ہیں ، چلبل پانڈے ہیں اور گیند بازوں کے لیے خطرناک ہیں۔ ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 15 دسمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سریز سے پہلے سوناکشی نے وراٹ کے لیے یہ بات کہی ہے۔
بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی دبنگ -3 اس سال ریلیز ہونے جا رہی ہے اور ہند – ونڈيز سریز سے پہلے یہ دونوں اداکار پہلے ون ڈے میں نیرولیك کرکٹ لائیو پر دکھائی دیں گے ۔ سوناکشی نے ایک پروموشنل ویڈیو میں کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وراٹ کرکٹ کے میدان میں ایک دبنگ کی طرح ہیں ۔ وہ چلبل پانڈے ہیں اور گیند بازوں کے لیے خطرناک ہیں۔ اس سیریز میں یقینی طور پر واقعی مزہ آئے گا اور ہم اسٹار ا سپورٹس اسٹوڈیوز سے ٹیم انڈیا کو چئیر کریں گے۔
Taiyaar ho jao, kyun ki @BeingSalmanKhan and @sonakshisinha are coming to watch the ‘Dabangg’ showing of @imVkohli and his boys in the 1st ODI!
Catch them on: