Posted on: Dec 14, 2019 07:30 AM IST | Updated on: Dec 13, 2019 03:45 PM IST

کرینہ کپور خان ان دنوں اپنی فلم گڈ نیوز کے پرموشن میں لگی ہیں جس میں وہ ایک حاملہ خاتون کا کردار نبھانے والی ہیں۔ کرینہ خود ایک بیٹے کی ماں ہیں لیکن اب وہ چاہتی ہیں کہ جلد از جلد وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے بھی بیبی ہوجائے۔ حالانکہ ایسی دعام مانگنے کے پیچھے بھی کرینہ کپور کے پاس اپنی ہی ایک وجہ ہے جس کا ان کی فلم کے پرموشن سے کوئی لینا۔دینا نہیں ہے۔ جی ہاں کرینہ سچ میں چاہی ہیں کہ انوشکااور وراٹ کے بیبی ہوجائے اور ان کی اس دعا کے پیچھے وجہ ہے ان کا خود کا بیٹا تیمور علی خان۔
کرینہ کپور خان ریڈیو شو “واٹ وومین وانٹ” میں ان کی پہلی گیسٹ بنی نظر آئی ہیں ان کی ساس شرمیلا ٹیگور۔ ایسے میں کرینہ نے اپنی ساس سے کئی سوال پوچھے۔ اسی شو میں کرینہ نے اپنی ساس سے پوچھا، اما، جب پریرینٹنگ کی بات آتی ہے تو آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں۔ خاص طور سے تیمور کے معاملے میں۔ کیونکہ اسے بہت زیادہ میڈیا سے توجہ ملتی ہے۔ اس سوال کے جواب میں شرمیلا نے کہا، ہاں سوشل میڈیا سچ میں ایک فکر کا موضوع ہے۔ آپ کا بچہ کئی طرح کی چیزوں سے متاثرہوتا ہے اور ان سب پر قابو نہیں رکھ سکتے۔ بعد میں جب وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرسکے گا تو شاید اسے کئی ساری جانکاریاں مل جائیں گی۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ میڈیا آپ کو بہت اونچا بناتا ہے اور اچانک آپ کو نیچے پھینک دیتا ہے جیسے سوچو کل ورٹ اور انوشکا کا بچہ ہوگا تو میڈیا اچانک تیمور کو بھول جائے گا”۔
شرمیلا کی اس بات پر کرینہ کپور ہاتھ جوڑ کر کہتی ہیں ، “کاش ایسا ہی ہوجائے۔۔” تو وہیں شرمیلا بھی کہتی ہیں کاش ایسا ہی ہو”۔